815675-beber-1494516306-586-640x480

جسٹن بیبر نے بھارتیوں کو بے وقوف بنادیا

معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے لائیو کنسرٹ کے نام پر بھارتیوں کو چونا لگا دیا اور 2 گھنٹے کے کنسرٹ میں صرف 4 گیت ہی لائیو گا سکے جب کہ باقی گانوں پر صرف ہونٹ ہلاتے رہے۔

معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے ممبئی میں لائیوکنسرٹ کی تیاریاں کئی روز سے زورو شور سے جاری تھیں اور کنسرٹ میں شرکت کے لیے عام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی بے تاب تھیں جب کہ کنسرٹ کے ٹکٹ بھی انتہائی مہنگے داموں خریدے گئے اور سب سے مہنگا ٹکٹ 76 ہزار سے زائد میں فروخت ہوا لیکن اس کے باوجود بھی فرمائشوں کی طویل فہرست تھمانے والے جسٹن بیبر نے بھارتیوں کو چونا لگادیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *