815923-rahat-1494565923-857-640x480

راحت فتح علی خان’ ’گوگل‘‘ پر آج شائقین سے ملیں گے

معروف گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں دنیا کے سب سے مقبول اوربڑے سرچ انجن ’’گوگل‘‘ پراپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کرکے پہلے پاکستانی گلوکار بن جائینگے۔

اس سلسلہ میں گوگل کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق راحت فتح علی خاں آج دن میں اپنے پرستاروں سے بات کرسکیں۔ راحت فتح علی خاں کے بزنس ڈائریکٹرسلمان احمد نے ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ ہر ایک گلوکاراورسازندے کے لیے فخرکی بات ہے کہ ہمارے ملک کا ایک ستارہ جس نے اپنے سچے سروں سے دنیا میں نام کمایا اورپاکستان کا سافٹ امیج لے کروہ مختلف ممالک میں پرفارم کررہا ہے۔

اب اس کو’گوگل‘ جیسے دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن پربراہ راست آنے کا موقع ملے گا۔اس سے پہلے بھی بہت سے فنکاراورگلوکاروں نے نام اورشہرت حاصل کی لیکن اس لیول پرکسی بھی فنکارکے فن کو نہیں سراہا گیا۔ میں سمجھتاہوں کہ یہ کامیابی صرف راحت فتح علی خاں اورمیری نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔




Leave a Reply