816040-nawaz-1494564752-915-640x480

وزیراعظم نوازشریف 6 روزہ دورے پر چین روانہ

وزیر اعظم نواز شریف 66 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے 66 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق، سرتاج عزیز اور انوشہ رحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم بیجنگ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سی پیک سے متعلق کئی منصوبوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے، 14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرنے والے 3 رہنماؤں میں شامل ہیں جب کہ فورم کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *