815873-saqibnisarweb-1494528971-284-640x480

چیف جسٹس نے کراچی میں کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے كراچی میں 12 سالہ بچی كے ساتھ  اجتماعی زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبہ سندھ كے ضلع كشمور كی تحصیل كندھكوٹ كی رہائشی 12سالہ بچی كے ساتھ کراچی میں ہونے والی اجتماعی زیادتی كے بارے میں شائع میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے پر آئی جی سندھ نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی کے ایک گھر میں 12 سالہ ملازمہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس میں گھر کے رہائشی مردوں نے بچی کو نشہ آور چیز دے کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔




Leave a Reply