815383-chinesemissilex-1494489905-961-640x480

چین نے ’نئی قسم کے میزائل‘ کا اہم تجربہ کرلیا

چینی وزارتِ دفاع نے اپنے مختصر لیکن اہم بیان میں کہا ہے کہ ’’پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس‘‘ نے حالیہ دنوں میں بحیرہ بوہائی کے علاقے میں ایک نئی قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس میں تمام مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے گئے ہیں۔

بحیرہ بوہائی کا علاقہ جہاں نئی قسم کے اس چینی میزائل کا مبینہ تجربہ کیا گیا ہے وہ جنوبی کوریا کی سمندری حدود سے کچھ فاصلے پر ہے اور اسی بناء پر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد امریکا کو باور کرانا ہے کہ اگر وہ جنوبی کوریا میں اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب جاری رکھے گا تو چین بھی اس سے پیچھے نہیں رہے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *