817627-PakAmericaFlagPhotoFile-1494734005-786-640x480

بھارت کی جانب جھکاؤ پاک امریکا تعلقات میں مزید خرابی پیدا کرے گا، رپورٹ

امریکی خفیہ ایجنسی نے کانگریس کوآگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد عناصر 2017میں بھی جنوبی ایشیامیں امریکی مفادات کے لیے خطرہ رہیں گے جبکہ یہ عناصر بھارت اور افغانستان میں تخریب کاری کی منصوبہ جاری رکھیں گے۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے انٹیلی جنس میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کی جانیوالی مشترکہ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ ابھرتا ہوا چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ممکنہ طور پر دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو اضافی اہداف فراہم کریگا۔ رپورٹ میں پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اسلام آباد کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جدوجہد نے ان کے استعمال کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیل کوسٹ نے سینیٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس میں یہ رپورٹ پیش کی۔ یہ رپورٹ گزشتہ برسوں کے دوران کی جانے والی پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی پالیسیوں پرسب سے زیادہ نقصان دہ امریکی تنقید ہے۔ اس رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے پاکستان نہ صرف اپنی سرزمین دہشت گردوںکو استعمال کرنے دے رہا ہے بلکہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بھی خراب کر رہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *