دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کررہا ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر خطرے کی علامت ہے، امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لہذا  دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہی دشمن کی ناکامی اور ہماری فتح ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *