817811-nkoreamissiletestweb-1494745292-388-640x480

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مغربی شہر کے قریب بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو بحر جاپان میں جا کر گرا۔ شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل ‘نامعلوم پروجیکٹائل’ کسونگ سے داغا تاہم اس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں روس بھی اس میزائل تجربے سے ناراض ہوا ہو گا کیونکہ یہ میزائل روسی سرزمین کے قریب ہی گرا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی۔




Leave a Reply