عراقی فورسز کے آپریشن کے بعد ابوبکرالبغدادی موصل سے فرار

عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے آپریشنل چیف جنرل معن السعدی نے کہا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی جنگجوؤں کو تنہا چھوڑ کر موصل سے فرار ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز کی داعش کے خلاف موصل میں فیصلہ کن جنگ جاری ہے جب کہ ریپڈ رسپونس فورس کے چیف جنرل معن السعدی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موصل میں الاصلاح الزراعی کالونی کو داعش سے چھڑا لیا اور دیگر علاقوں میں جنگجوؤں کو پسپائی کا سامنا ہے جب کہ داعش کے خود ساختہ سربراہ ابوبکرالبغدادی موصل سے فرار ہوگیا اور جنگجو بھی فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے زیرقبضہ خود ساخہ دارالحکومت رقبہ ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور مغربی موصل کی بچ جانے والی کالونیاں بھی زیادہ دیر تک دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں رہیں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *