816860-ChinaAmericaflag-1494625522-641-640x480

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان دور رس تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بینکنگ کے شعبے سے گوشت کی تجارت تک معاملات شامل ہیں۔
امریکا کے وزیر تجارت ولبر راس نے کہا کہ یہ امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات کی تاریخ میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی نجی رہاش گاہ پر طے پانے والے سمجھوتے کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔ راس نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تکنیکی بات چیت کے ایک اور دور کے بعد چین نے امریکا سے گوشت برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ تجارت کے مطابق سمجھوتہ کے تحت امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی اور چینی کمپنیاں کسی بھی وقت مائع گیس کے امریکی برآمد کندگان کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتی ہیں جن میں طویل المدتی سمجھوتے بھی شامل ہیں۔




Leave a Reply