817749-political-1494747242-703-640x480

کرم ایجنسی میں فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق

لوئر کرم کے علاقہ اولے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹیکل محرر محافظ سمیت جاں بحق ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں لوئرکرم کے علاقے ٹنگی خواڑمیں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولٹیکل محررسرفراز حسین اور ان کا محافظ ممتاز حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پولیٹیکل محرر اپنی گاڑی میں معمول کی گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جب کہ مزید تفتیش کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *