818312-stevenseagal-1494819706-332-640x480

اسٹیون سیگال یوکرین کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

کیف: یوکرین نے امریکی اداکار، ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور مارشل آرٹ کے ماہر اسٹیون سیگال کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک آ مد پر پابندی عائد کردی۔

یوکرین انتظامیہ نے روس کی جانب سے امریکی اداکار کو شہریت دیے جانے کے بعد انھیں اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی یوکرین آ مد پر 5 سال تک پابندی عائد کردی۔

یوکرین کی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز نے امریکی مارشل آرٹ کے ماہر اور اداکار کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جس میں کہا گیا کہ خطرناک سماجی سرگرمیوں میں ملوث شخص یوکرین کی قومی سلامتی کے مفادات سے متصادم ہے۔




Leave a Reply