818070-france-1494775217-229-640x480

فرانس کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر نے عہدہ سنبھال لیا

فرانس کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک کے 25ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 39 سالہ صدر میکرون کی باقاعدہ عہدہ سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد صدارتی محل میں ہوا جہاں ان کا استقبال سابق صدر فرانسس اولاند نے کیا جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی 64 سالہ اہلیہ بریگٹی بھی تھیں۔ صدارتی محل پہنچنے پرصدر میکرون کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے نیپولین بوناپارڈ کے مقبرے پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔




Leave a Reply