818306-nationalassembly-1494819163-669-640x480

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال سی پیک میں شامل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ سمیت وزیر اعظم کے خصوصی پروگراموں کے تحت اہم منصوبے وفاقی ترقیاتی پروگرام میںشامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی ( اے پی سی سی) میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول اور اہم منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی بجٹ 1000ارب روپے سے زائدرکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ صوبائی ترقیاتی بجٹ 1ہزار 150ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔




Leave a Reply