شام میں اتحادی بمباری سے 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری سے 23 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شام میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری عراقی سرحد کے قریب داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے البوکمال میں کی گئی، بمباری اس وقت کی گئی جب لوگ سو رہے تھے، ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بشارالاسد حکومت نے شام میں ہزاروں افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو جلا دیا ہے، شہریوں کو اجتماعی طور پر قتل کیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *