مصباح الحق نے الوداعی میچ میں عزت افزائی کو یادگار ترین لمحہ قرار دے دیا

انٹرنیشنل کیریئر کی آخری سیریز کو تاریخی فتح سے شاندار بنانے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی عزت افزائی کو زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مصباح الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”سات سال تک پاکستان ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے مداحوں اور ساتھی پلیئرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اس دن کو خاص بنایا۔“




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *