819406-icc-1494932644-859-640x480

چیمپئنز ٹرافی : قومی اسکواڈ نے لندن میں ڈیرے ڈال دیے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لندن پہنچ گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان اور دیگر ٹیم آفیشلز لندن پہنچ گئے ہیں، گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان نے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، نجی مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔




Leave a Reply