820166-traficpolice-1495010910-522-640x480

اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں کا ڈرائیور پر تشدد

وفاقی دارالحکومت میں گاڑی نہ روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فیض آباد کے قریب ایک ٹیکسی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکا جس پر 3 پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے کچھ بھی نہیں ہوگا کیونکہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو روکا تو اس کے گاڑی کے کاغذات نہیں تھے جب کہ گاڑی کے اوپر وزنی سامان بھی موجود تھا جس کی ہائی وے پر اجازت نہیں ہے لیکن ڈرائیور کے پاس اس حوالے سے بھی کوئی دستاویز موجود نہیں تھی جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے گاڑی تھانے لے جانے کا کہا لیکن گاڑی کے ڈرائیور نے انکار کردیا اور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے خود باہر سڑک پر بیٹھ گیا جو پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ بنا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *