820270-cricketwebxx-1495018384-341-640x480

بھارت میں فیلڈر بیٹ سر پر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

بھارت میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران کیچ لیتا ہوا فیلڈر بیٹ سر پر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد کے ضلع بہادر پورہ میں میر عالم عید گاہ گراﺅنڈ میں بیک وقت کئی ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی تھیں، اسی دوران دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے والے 22 سالہ عبدالواجد بیٹسمین کی شاٹ پر کیچ لینے کے لیے لپکے تو کسی دوسری ٹیم کے بیٹسمین کا بیٹ ان کے سر سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ چوٹ کی شدت سے پتھر سے بنی ہوئی وکٹ پر گر گئے اور سر کی چوٹ مزید گہری ہو گئی، عبدالواجد گرتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانیہ میں گیند لگنے سے بلے باز جان کی بازی ہار گیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *