820306-KhuwajaAsif-1495022294-143-640x480

خواجہ آصف کا ملکی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار بڑھ کر 17 ہزار 720 میگاواٹ تک ہوگئی۔ اس سے قبل کبھی بھی بجلی کی پیداوار اس سطح تک نہیں پہنچی۔ پانی سے 5 ہزار 240 میگاواٹ، آئی پی پیز سے 9 ہزار 579 میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار 901 میگاواٹ بجلی حاصل ہوئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *