819857-GoodsTransportersPhotoExpress-1494969975-190-640x480

گورنرسندھ سے مذاکرات ناکام ؛ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری

گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کو 9روز ہوگئے ہیں، گورنر سندھ محمد زبیر سے ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات ناکام ہوگئے،۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کردی ہے، معاملہ عدالت میں ہے جس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکردی ہے۔
کراچی بندگاہ سے کنٹینرز کی ترسیل کا کام رکا ہوا ہے جس کے باعث امپورٹ ایکسپورٹ بھی بند ہوگئی،جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ دوسری جانب کنٹینرٹرانسپورٹرزکی طویل دورانیے کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے کراچی کے90 صنعتکاروں نے بطوراحتجاج فیکٹریوں کی چابیاں اپنی متعلقہ ایسوسی ایشنزکے حوالے کردی ہیں، کراچی چیمبرآف کامرس، پاکستان ہوزری مینوفیکچررزایسوسی ایشن سمیت کراچی بھرکی برآمدی صنعتی انجمنوں نے 9یوم سے جاری ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال پر حکومت کی خاموشی پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ازخودکاروائی کامطالبہ کردیاہے جبکہ تاجربرادری کی جانب سے بدھ کوعدالت عالیہ میں پٹیشن بھی دائرکرنے اور ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ختم نہ ہونے کی صورت میں فیکٹریوں کی چابیاں حکومت کے پاس جمع کروانے کا اعلان کردیاگیاہے۔




Leave a Reply