820360-asifzardariweb-1495026547-699-640x480

آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے جیت کر دکھائیں گے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ہم پولنگ اسٹیشنز سے نتائج لے کر اٹھیں گے اور پورا پاکستان جیت کر دکھائیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا اور پختونوں سے پیار ہے کیونکہ اس دھرتی نے پاکستان کو بنانے، اس کے استحکام اور اس جنگ میں بڑی قربانی دی ہے جو ہم پر تھوپی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں، گردن کاٹنے والا اور جس کی کٹ رہی ہے دونوں کلمہ پڑ ھ رہے ہیں، دونوں طرف سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوتا ہےاور اس میں نقصان مسلم دنیا کا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھاکہ 2013 میں ہم نے انتخابی مہم ہی نہیں چلائی، میں نے پہلے دن ہی کہا تھاکہ یہ انتخابات آر او الیکشن ہیں۔ اس بار وہ خود ، بلاول اور آصفہ سمیت سب ہی میدان میں ہوں گے۔ الیکشن کے ٹکٹ خود تقسیم کریں گے، اب ہم این آر او الیکشن نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کے نتائج لے کر اٹھیں گے اور پورا پاکستان جیت کر دکھائیں گے۔




Leave a Reply