820666-DONALDTRUMP-1495073504-412-640x480

ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ۭعرب میں اسلام سے متعلق خطاب کریں گے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران کئی معاہدوں کی منظوری دیں گے اور ریاض میں اسلام کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مک ماسٹر نے کہاہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران کئی معاہدوں کی منظوری دیں گے اور ریاض میں اسلام کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق مک ماسٹر نے صدر ٹرمپ کے مجوزہ دورہ مشرق وسطیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ ریاض کے دوران ’’اسلام کے امن پسندانہ پہلو‘‘ پر روشنی ڈالیں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر یہ واضح کریںگے کہ امریکا اپنے مسلمان اتحادیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔




Leave a Reply