820671-Rajnathsingh-1495073895-499-640x480

کشمیر کے مسئلے کا ہمیشہ کے لیے حل نکالیں گے، راج ناتھ

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ کشمیرپر سفارتی اور سیکیورٹی سطح پرایک طریقہ کار پرکام ہورہا ہے مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے حل نکالیں گے۔
ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے کہا کہ محض دفعہ 370 کی منسوخی سے 70سالہ پرانا کشمیر مسئلہ حل نہیں ہو گا۔کشمیر میں جاری صورتحال مرکزی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں یہ چیلنج ملا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں یہاں پرکشمیر میں جاری صورتحال سے نمٹنے کیلیے کیے جارہے اقدامات کا خلاصہ نہیں کرسکتا۔
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی سرکار پر بھروسہ رکھیں۔ موجودہ وزیر اعظم طاقتور ہیں، حکومت کشمیر میں ساری مشکلات کا ہمیشہ کیلیے سدباب کریگی۔ ہم ایک سفارتی و سیکیورٹی طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد لوگ نتائج سے آگاہ ہونگے لیکن ابھی اسکا خلاصہ نہیں کر سکتا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *