821490-pakistanwrestlingcompetition-1495142395-890-640x480

انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا کراچی میں انعقاد

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بدھ کو کراچی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرز پر انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے منعقد ہوئے۔
پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے تحت کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے مقابلوں میں شائقین بیحد لطف اندوز ہوئے تاہم منتظمین کے درمیان ہم آہنگی میں کمی اور باہمی چپقلش کے ساتھ گرم موسم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات کا سبب بنا رہا، تجربے میں کمی اور ٹیکنیکل ٹیم کی عدم دستیابی کے باجود سیریز کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا، تاخیر کا شکار ہونے والے ان مقابلوں میں روایتی بیل کی جگہ وسل استعمال کی گئی۔
عالمی شہرت یافتہ دیوہیکل ریسلر ٹنی آئرن نے اپنے فن سے بہت داد حاصل کی، دوران مقابلہ انھوں نے اپنی حریف جوڑی ٹانگو اور فری کی دل کھول کر پٹائی کی اور چت کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *