ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ

ایران میں صدارتی انتخاب کےلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں موجود ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ ایران کی 8 کروڑ سے زیادہ آبادی میں ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہے۔ پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور توقع ہے کہ 24 گھنٹے میں ایران کے آئندہ صدر کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے ایرانی صدارتی انتخاب میں تقریباً 350,000 سیکیوریٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے علی الصبح ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہا کہ اس اہم انتخاب میں وہ اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کریں کیونکہ ملک کی قسمت کا دارومدار عام لوگوں پر ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *