821466-hindimedium-1495165761-550-640x480

صبا قمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ آج ملک بھر میں ریلیز ہوگی

امپورٹ قوانین کے تحت پاکستانی اداکارہ وماڈل صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ’’ہندی میڈم‘‘ دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ آج پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اداکارہ صبا قمر نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کہنے کو تو ’’ہندی میڈم‘‘ میری پہلی فلم ہے لیکن مجھے اس سے پہلے بالی وڈ کے بڑے بینرز کی تقریباً 12فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی تھی، جن میں سیف علی خان کی فلم ’’لوآجکل‘‘ بھی شامل ہے لیکن پاکستان میں اپنی بے پناہ مصروفیت کے باعث میں نے کوئی بھی فلم سائن نہ کی۔ جہاں تک بات ’’ہندی میڈم‘‘ کی ہے تو اس کوسائن کرنے کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہیں، ان میں فلم کی کہانی، میرا کردار اور سب سے بڑھ کراس فلم میں مجھے ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارعرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا تھا۔
اداکارہ نے کہا سب جانتے ہیں کہ عرفان خان جس بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں، وہ معمول سے ہٹ کرہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے بالی وڈ کے ایک انتہائی باصلاحیت فنکار کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی۔ مجھے جب اس پروجیکٹ کی آفرہوئی تومیں نے سب سے پہلے اس کا اسکرپٹ منگوایا اوراس کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد میں نے اس میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔




Leave a Reply