820794-reema-1495081404-693-640x480

ماں کا کردار امر کردینے والی بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو چل بسیں

بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریما لاگو 59 عمر میں دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ درد مند ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریما لاگو کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریما لاگو نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تاہم بہترین اداکاری کے باعث پہلی بار انہوں نے بالی ووڈ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اداکاری کی جو بے حد پسند کی گئی جب کہ اداکارہ کا بھارتی ڈرامہ ’تو تو میں میں‘ بھی بہت پسند کیا گیا۔




Leave a Reply