ٹائی ٹینک کے ہیرو کا ایک اور معاشقہ ناکام

ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے نام کمانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور 25 سالہ ماڈل گرل نینا اگڈل نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

ہالی ووڈ کی 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیو نارڈو ڈی کیپرپو اپنے معاشوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ برازیل کی سپر ماڈل جسل  بنچن سے بھی 5 سال تک طویل معاشقہ رہا جس کی ناکامی کے بعد انہوں نے جواں سال ماڈل گرل سے قربتیں بڑھا لیں لیکن اب ایک بار پھر لیو نارڈو محبت میں ناکامی کا شکار ہوگئے ہیں۔

ADVERTISEMENT

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار لیو نارڈو ڈی کیپرپو اور 25 سالہ ماڈل گرل نینا اگڈل کو گزشتہ ہفتے ریاست کیلیفورنیا کے سیاحتی مقام مالیبو میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا لیکن اچانک دونوں  نے شدید اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی جب کہ دونوں کا معاشقہ ایک سال تک جاری رہا ہے اور اب ان کی علیحدگی کی تصدیق قریبی دوستوں  نے بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کو فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی نہیں انہیں فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ آسکر بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔




Leave a Reply