ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں۔
سعودی عرب کے بعد وہ اسرائیل اور پھر وٹیکن پہنچیں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں دنیا کے بڑے مذہبی مراکز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض اور امریکا میں تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے میں اُن اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جو اوباما دورِ حکومت میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پیدا ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں اس دورے کے موقع پر سیاسی اور کاروباری شعبوں میں نئے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *