پی ٹی اے کو اسپیکٹرم کی نیلامی کیلیے 1 بولی موصول

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز(این جی ایم ایس) کے لیے طے شدہ ڈیڈ لائن کے مطابق1800 میگا ہرٹز میں10میگا ہرٹزکی پیئرڈ سلاٹ کے لیے 1بولی موصول ہو گئی ہے تاہم یہ بڈ جاز کی جانب سے بدھ کو ملی۔
پی ٹی اے نے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے بولیوں کی وصولی کا اعلان قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے کیا، پی ٹی اے نے یہ مرحلہ وزارت آئی ٹی کی پالیسی ہدایات، انفارمیشن میمورینڈم (آئی ایم) اور پی پی آر اے کے تحت وضع کردہ طریقہ کاراور قواعدوضوابط کے تحت شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے۔
نیلامی کے عمل کے حوالے سے ایک معلوماتی سیشن 23مئی 2016 کو پی ٹی اے میں منعقد کیا گیا تھا، اب پی ٹی اے جمع شدہ بولی کا جائزہ لے گا اور اگر اسے تمام شرائط و قواعد کے مطابق پایا گیا تو بولی کو کامیاب قرار دیا جائے گا جبکہ کامیاب بولی دہندہ کے پاس رقم جمع کرانے کے لیے 2 آپشن ہوں گے، وہ مجموعی رقم 295 ملین ڈالر یکمشت جمع کراسکے گا یا پھر 50فیصد یکمشت جبکہ بقیہ 50فیصد 5 سالانہ اقساط میں 1سال لائبر پلس 3 فیصد کے ساتھ جمع کرائے گا، اس کے علاوہ کامیاب بولی دہندہ ایف بی آر کو 10فیصد ٹیکس یعنی 29.5 ملین ڈالر بھی جمع کرائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *