821763-punjabassembly_online-1495181267-667-640x480

چکن پاکس کی وبا پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

یوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں چکن پاکس کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے، صرف فیصل آباد میں رواں سال لاکڑا کاکڑا (چکن پاکس) سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز چکن پاکس بیماری کا علاج کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور مریضوں کو نجی اسپتال بھجوایا جارہا ہے، اس تمام صورت حال میں صوبہ بھر کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔




Leave a Reply