اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
821472-pakcricketexercise-1495140891-189-640x480

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ لی گئی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی کرکٹرزکی فٹنس جانچ لی گئی تاہم جم ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب پاکستانی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا برمنگھم میں آغاز ہو گیا، بدھ کی طرح جمعرات کو بھی ہلکی بارش ہوئی، خراب موسم کی وجہ سے مہمان ٹیم کی سرگرمیاں انڈور ٹریننگ تک محدود رہیں، پہلے روز تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، فزیو شان ہیز اور دیگر کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں پلیئرز نے مختصر فاصلے کی اسپرنٹ میں اپنے اسٹیمنا کا امتحان دیا، جسمانی لچک بھی جانچی گئی، تمام کرکٹرز کی کارکردگی پر کوچز مطمئن دکھائی دیے۔
بعد ازاں ٹیم نے جم کا رخ کرتے ہوئے سخت ٹریننگ سے اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام کیا، ویٹ ٹریننگ اور اسٹریچنگ کے دوران بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر اسٹاف بھی معاونت کرتا رہا، موسم کی مداخلت جمعے اور ہفتے کو بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں اس صورت میں انڈور پریکٹس کرنا پڑے گی، یوں میگا ایونٹ سے قبل انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے مقاصد حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ پلان کے مطابق مہمان کرکٹرز کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز کے ساتھ ٹارگٹ میچز بھی کھیلتے ہوئے درست کمبی نیشن تشکیل دینا ہے۔
یادر رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا، اس سے قبل بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کیخلاف وارم میچز میں بھی تیاریاں جانچنے کا موقع ملے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *