821713-khursheedshahweb-1495177858-664-640x480

کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔
اسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت کی نا اہلی نظر آ رہی ہے اور حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج نے عالمی عدالت میں وکیل تعینات کیا ہے لیکن فوج کو عدالتی معاملات میں زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، حکومت کی جانب سے عالمی عدالت میں وکیل نہ کرنے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی پر حکم امتناع جاری کردیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *