اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
831634-petrol-1496175991-709-640x480

یکم جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری ،یکم جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطا بق اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  3روپے 20پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2روپے 30پیسے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 50پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *