851687-HamidAliKhanPhotoFile-1497842499-739-640x480

حکومت کلاسیکل موسیقی کی سرپرستی کرے، حامد علی خان

نامور گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، اس لیے حکومت اس فن کے فروغ کے لیے اس کی مکمل سرپرستی کا اعلان کرے۔

ایک انٹر ویو میں حامد علی خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کلاسیکل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جو اس کا حق بنتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو ترقی دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہے اور میرے بچے بھی اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے نہ صرف بے پناہ محبت بلکہ رشک کرتے ہیں اور یہی لوگ ہمارا سرمایہ ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *