اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
851723-Chickenretailerexpress-1497844109-732-640x480

پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمد شروع

پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے قطر کی غذائی ضروریات کے کچھ راستے بند ہونے پرقطری تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستان سے ہر طرح کی غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی۔

زبیر طفیل نے کہا کہ ان روابط کے نتیجے میں کچھ قطری کمپنیوں نے فوری طور پر مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی برآمد کنندگان سے رابطہ کیا اور پاکستان نے مرغی کے گوشت کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قطر کے لیے مرغی کا گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے برآمدکیا جا رہا  ہے۔قطر کے پڑوسی ملکوں سے تجارتی رابطے ٹوٹنے کے بعد پاکستان نے مرغی کے گوشت کی فراہمی کے حوالے سے قطری درآمد کنندگان سے رابطے کیے تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *