سونم کپور نے ارب پتی دوست سے محبت کا اقرار کرلیا

سونم کپور نے ہمیشہ شادی سے متعلق بات کو ذاتی معاملہ قرار دیا ہے لیکن اب بالآخر انہوں نے اپنے قریبی دوست آنند آہوجا کے ساتھ محبت کا اقرار کر ہی لیا۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اوراسٹائلش اداکارہ سونم کپورکبھی بھی اپنے جذبات کا اظہارکرنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت برداشت کرتی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے اداکارہ سونم اوران کے قریبی دوست آنند آہوجا کے درمیان نزدیکیاں بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں لیکن سونم نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرآنند آہوجا کا شماربھارت کے ارب پتی تاجروں میں ہوتا ہے اور سونم مختلف تقاریب میں ان ہی کےڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کرتی نظرآتی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *