مقبوضہ کشمیر میں نمازیوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 3 کشمیری شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس افسر نے نمازجمعہ پڑھ کرآنے والے نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سری نگر کی جامع مسجد کے باہر پیش آیا جہاں بھارتی پولیس کا سادہ لباس افسر نماز جمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کی تصاویر کھینچ رہا اور جاسوسی کررہا تھا۔

نمازیوں نے قریب جاکر ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ کی اور اسے مسجد کے پاس سے جانے کو کہا تو اس نے پستول نکال کر نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نمازی شدید زخمی ہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *