بالی ووڈ ستاروں کے عیدالفطر پر مبارکباد کے پیغامات

عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد  کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر منت کے باہر ہزاروں لوگ جمع تھے جب کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ باہر آئے اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *