امریکا نے ایمیریٹس اور ترکش ائرلائنز میں لیپ ٹاپ لانے پر پابندی ختم کردی

امریکا نے دو فضائی کمپنیوں ایمیریٹس اور ترکش ائرلائنز کے طیاروں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی ختم کردی ہے۔
ایمریٹس ترجمان کے مطابق انھوں نے اپنے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے ضروری تقاضے پورے کرلیے ہیں جس پر امریکی انتظامیہ نے ان کی پروازوں میں لیپ ٹاپ پابندی فی الفور ختم کردی ہے۔ ترکش ائرلائنز نے بھی کہا ہے کہ اس کی پروازوں میں بھی امریکا جانے والے مسافروں کو لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ دو روز قبل یو اے ای ہی کی اتحاد ائرویز کی پروازوں میں بھی لیپ ٹاپ کی پابندی ختم ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے لیپ ٹاپ میں دھماکا خیز مواد چھپا کر امریکا لائے جانے کے خدشے کے پیش نظر 8 مسلم ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر لیپ ٹاپ نہ لانے کی پابندی عائد کی تھی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *