آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈالر 116 روپے کرنے کا مشورہ دے دیا

اگرچہ گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے لگا اور آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا کاروبار کا آغاز 107 روپے 80 پیسے سے ہوا لیکن صرف دو گھنٹے میں اس کی قیمت 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سہ پہر 3 بجے امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 107 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا جبکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں کام کرنے والے تمام بینکوں کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلالیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *