میرا اور کیپٹن نوید کی آئندہ ماہ شادی کی تیاریاں

اداکارہ میرا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ ایکٹر اگلے ماہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے دولہا کوئی اور نہیں بلکہ میرا کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت رہنے والے کیپٹن نوید ہیں۔

اداکارہ کے والد سرور شاہ کا ایک نجی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرا اور کیپٹن نوید کا نکاح تقریبا دو سال قبل امریکا میں ہو چکا ہے، اب صرف رخصتی کی رسومات باقی ہیں ، جنھیں اگلے ماہ خوش اسلوبی سے ادا کر دیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *