872629-PSX-1499749652-404-640x480

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس بڑی تیزی سے کمی کا شکار ہوا اور صرف چار منٹ کے دوران 1300 پوائنٹس سے محروم ہوگیا جبکہ کاروبار کے اختتام تک یہ کمی 2153 پوائنٹس تک پہنچ چکی تھی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں 368 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 334 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 24 کے نرخوں میں اضافہ ہوا جب کہ 10 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں 22 کروڑ 64 لاکھ 87 ہزار سے زائد حصص کا لین دین ہوا اور کاروباری مالیت 12 ارب 29 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد رہی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *