ڈبہ بنددودھ پر 32 ٹیسٹ ہوتے ہیں، چیئرمین ڈیری ایسوسی ایشن

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے چیئرمین انجم سلیم نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ محفوظ اور صحت بخش دودھ کے ذریعے اپنے بچوں کی نشونما کریں۔

گزشتہ روز دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے پی ڈی اے کی جانب سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجم سلیم نے کہا کہ دودھ پراسیس کرنے والی تمام کمپنیوں کی جانب سے فارم سے دودھ لینے کے بعد 25 سے 32 ٹیسٹس کرائے جاتے ہیں اور کسی ایک بھی مرحلے کے دوران اس کے معیار میں ہلکا سا شبہ ہونے پر وہ پورا دودھ ضائع کردیا جاتا ہے۔

پی ڈی اے کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبے کے دودھ کی ویلیو چین میں مختلف مراحل پر کوالٹی چیکس کے ذریعے خطرات کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ جراثیم سے پاک پروسیسنگ ٹیکنالوجی بشمول یو ایچ ٹی عمل بنیادی غذائیت کو نقصان پہنچائے بغیر دودھ میں موجود جراثیم اور نقصان دہ اجزا کا خاتمہ کرتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *