872489-KElectriccopy-1499728267-437-640x480

کے الیکٹرک 900 میگا واٹ پاور پلانٹ میں ایک ارب ڈالر لگائے گی

 کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے جو کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے کراچی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کے الیکٹرک کی ایکوزیشن میں شنگھائی الیکٹرک کی دلچسپی کی بنیاد پراس سرمایہ کاری کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ کے الیکٹرک بن قاسم سائٹ پرایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے 900میگا واٹ کے بن قاسم پاور اسٹیشن III کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کواپ گریڈ کرنے کا کام بھی انجام دے گا۔

پلانٹ میں دو قسم کے ایندھن استعمال کیے جائیں گے جس میں بنیادی طور پر Re-gasified Liquid Natural Gas (RLNG) کا استعمال ہو گا۔‘‘ شنگھائی الیکٹرک پاور (SEP) کے چیئرمین Mr. Wang Yundanنے کہا کہ ’’شنگھائی الیکٹرک پاورنے حال ہی جمع کرائی جانے والی درخواست (فریش پبلک اناؤ نسمنٹ) میں کے الیکٹرک کے 66.4فیصد حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *