873507-ISHAQDARPHOTOINP-1499833210-550-640x480

انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کا اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

آل پاکستان انجمن تاجران کے صوبائی صدور اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کا ٹیلی فونک اجلاس صدر خالد پرویز کی صدارت میں ہوا جس میں ملکی صورتحال اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں غوروخوض کیا گیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو سب سے بڑا ٹیکس چور ڈکلیئر کر دیا ہے جو 20 سال سے نان فائلر ہیں اور لوگوں کو کہتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آئیں، بھلا ٹیکس چوری کے مرتکب وزیر خزانہ کے ہوتے ہوئے لوگ کیسے ٹیکس نیٹ میں آ سکتے ہیں، اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کے ہوتے کبھی ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ سکتا، انہی نے صریحاً ظلم کرتے ہوئے تاجروں پر بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے پر وِدہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا جسے انجمن تاجران روزِ اول سے کالا قانون کہتی آرہی ہے۔ اس ودہولڈنگ ٹیکس نے تاجروں کو بینکوں کے ذریعے لین دین نہ کرنے پر مجبور کیا جس کے معیشت پر نہایت برے اثرات پڑے، پاکستان کی پوری تاجر برادری وزیر خزانہ سے فوری مستعفی ہونے اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور صدر خالد پرویز پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر، جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران عبد الرزاق ببر، چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران بلوچستان قیوم آغا، چیئرمین ایکشن کمیٹی آل پاکستان انجمن تاجران عبد الرزاق سکا، صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ شرافت علی مبارک اور صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے شرکت کی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *