رنبیرکے گھروالوں سے متعلق اہم انکشافات

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے اپنے خاندان کے دیگر افراد سے بہت قریبی تعلقات ہیں اوروہ اکثراپنے والدین اور بہن بھائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوجاتے ہیں تاہم اگربات کی جائے اداکاراوراوران کی بہن کے درمیان تعلقات کی تودونوں کا رشتہ کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہے۔

رنبیرکپورکی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ کی ٹیم کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیزکی گئی ہے، جس میں رنبیراپنے گھروالوں کے متعلق اہم انکشافات کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا خاندان بہت بڑا ہے اس لیے روزانہ ہرکسی سے ملاقات کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے لہٰذا ہم لوگوں نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے سب ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اورایک دوسرے کو مزاحیہ پیغامات بھیجتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *