874363-cycle-1499888843-860-640x480

ساؤتھ ایشین روڈ سائیکلنگ کی میزبانی پاکستان کریگا

 پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سید اظہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر میں پہلی مرتبہ ساؤتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں اخراجات کے تخمینے کیلیے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوایا ہے۔ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے اخراجات فیڈریشن برداشت کرے گی، ساؤتھ ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ ساؤتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے، چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں میزبان پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، نیپال، برما کے مرد و خواتین سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایونٹ کے اخراجات کیلیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا تخمینہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بجھوایا ہے امید ہے کہ اس کی جلد منظوری دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلیے بہت جلد انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس ایونٹ میں چیمپئن شپ کیلیے تمام ججز بھی غیر ملکی ہوں گے اور وہ اس ایونٹ کی نگرانی کریں گے۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ساؤتھ ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ منعقد ہو گی اس کیلیے فیڈریشن تمام غیر ملکی کھلاڑیوں اور ججزکوبھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی اور ان کے تمام اخراجات بھی فیڈریشن برداشت کرے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *