874854-mehmoodkhanackhakzai-1499934163-537-640x480

ہم ہر حال میں نوازشریف کے ساتھ ہیں، محمود خان اچکزئی

چیئر مین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں نوزشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ نواز شریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کی بقا کیلئے ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک دور سے گزررہا ہے ہماری معمولی سی غلطی سے پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ پشونخواہ میپ کے اکابرین نے جمہوریت اور عدم تشدد کی سیاست کا آغاز کیا تھا لیکن بلوچستان اور کوئٹہ میں حالیہ ہونے والے واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بھونچال آرہا ہے،سب کو مل کر پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہوگا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *